کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے زریعے میڈیا کے دفاتر فون کر کے گیس پائپ لائن پر بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
میران بلوچ نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ گزشتہ شب بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے سرمچاروں نے سوئی پلانٹ سے کراچی جانے والی اٹھارہ (18) انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو کندھکوٹ کے علاقے تھنگوانی میں دھماکے سے تباہ کر دیا ۔
میران بلوچ نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں سوئی پلانٹ سے کراچی سمیت پورے سندھ کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے ۔
میران بلوچ نے کہا کہ تنظیم کی کاروائیاں آزاد و خوشحال بلوچستان کے قیام تک جاری رہنیگے ۔