سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںنصیر آباد میں دو ٹاوروں کودھماکہ سے تباہ کر دیا

نصیر آباد میں دو ٹاوروں کودھماکہ سے تباہ کر دیا

ڈیرہ اللہ یار(ہمگام نیوز)نصیرآباد کے علاقے چھتر میں نامعلوم افراد نے گدو سے کوئٹہ جانے والی ہائی ٹرانس میشن لائن کے دو ٹاوروں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا،صوبائی دارالحکومت سمیت بلوچستان کے 29اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،رپورٹ کے مطابق:۔نصیر آباد کے علاقے چھتر میں نامعلوم افرادنے گدو تھر مل پاور سے کوئٹہ جانے والی بجلی کی ہائی ٹرانس میشن لائن کے دو ٹاوروں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں دونوں ٹاور زمین بوس ہوگئے جسکے بعد صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 29اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز