خضدار(ہمگام نیوز) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی ایس ایس پی خضدار سید جاوید غرشین کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد وارث کھوکھر کی سربرائی میں ایس ایچ او افضل کی نگرانی میں لیویز پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے گلوکار غلام محمد ثاقب کے قاتل کو گرفتار کرلیا ۔ واضع رہے گذشتہ روز جھالاوان کمپلیکس میں غلام محمد پر قاتلانہ حملہ ہوا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوا قاتل کو 3 گھنٹے کے اندر اندر لیویز و پولیس نے گرفتار کرلیا گیا۔