جمعه, دسمبر 27, 2024
Homeخبریںپنجگور میں بم دھماکے میں 2 افراد جانبحق، 9 زخمی

پنجگور میں بم دھماکے میں 2 افراد جانبحق، 9 زخمی

پنجگور(ہمگام نیوز) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 9 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں جب کہ دھماکا الیکڑیشن کی دکان کے باہر ہوا، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز