دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںیمن۔ امریکہ سمیت متعدد ممالک کےسفارت خانے بند

یمن۔ امریکہ سمیت متعدد ممالک کےسفارت خانے بند

یمن(ہمگام نیوز)اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں شیعہ حوثی باغیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اقتدار سے علیحدہ ہو جائیں۔ اس قرارداد پر عملدرآمد کے لیے فوجی کارروائی نہیں کی جا سکتی جس کے لیے یمن کے خلیجی ہمسائے زور دیتے رہے ہیں۔ حوثی باغی اپنے شمالی گڑھ سے جنوب کی طرف مزید علاقہ زیرِ قبضہ لا رہے ہیں جو انہیں یمن میں القائدہ ار دوسرے سنی گروہوں کے مدِ مقابل لا رہی ہے۔ اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یمن تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے اور دوسری جانب امریکہ اور دوسرے ممالک نے یمن میں اپنے سفارت خانے بند کر دیے ہیں۔ اس قرارداد نے حوثیوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ’فوری اور غیر مشروط‘ طور پر حکومتی اداروں سے نکل جائیں۔ اس کے بعد قرارداد صدر عبدالربوح منصور ہادی جنہیں گھر میں نظر بندکیا گیا ہے اُنہیں آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے رکن ممالک کو بیرونی مداخلت کرنے سے خبردار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز