چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںفری بلوچستان موومنٹ کا منعقد کردہ دستخطی مہم جرمن شہر آؤگسبرگ میں...

فری بلوچستان موومنٹ کا منعقد کردہ دستخطی مہم جرمن شہر آؤگسبرگ میں 2روز کے لئے منعقد ہوگی

آوگسبرگ (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ کا منعقد کردہ دستخطی مہم بعنوان“بلوچستان نہ پاکستان اور نہ ہی ایران” اب مزید وسعت پاتے ہوئے جرمن صوبے بویریاکے شہر آؤگسبرگ میں دو روز کے لئے منعقد ہوگی۔
فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مہم 22 اور23 مارچ دوپہر بارہ بجے سے لیکر شام کو چار بجے تک منعقد ہوگی۔ فری بلوچستان موومنٹ نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ مہم آؤگسبرگ میں کونیگز پلاٹز کے مقام پر دو دن کے دورانیئے کے لئے منعقد ہوگی، جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ مہم اسی روانی اور تسلسل سے آگے بڑھتے ہوئے جرمنی کے تمام صوبوں اور بڑے شہروں میں منعقد ہوگی جس کی تفاصیل میڈیا میں وقتاً فوقتاً شائع کی جاتی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز