چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںمشکے: دو بلوچ خواتین بچوں سمیت پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغواء

مشکے: دو بلوچ خواتین بچوں سمیت پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغواء

آواران( ہمگام نیوز )موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مشکے کے پہاڑی علاقے گجلی میں بربریت کرتے ہوئے پاکستانی فورسز نے دو بلوچ خواتین کو اُن کے معصوم بچوں کے ہمراہ حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا.
اطلاعات کے مطابق خاندانی زرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستانی فورسز نے چھاپے کے دوران بُل شیر ولد رحمت کی بیوی بی بی نوری اور ان کی بہن جان بی بی، دو نواسوں کو جبری طور پر حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے.
فوج نے خواتین کو حراست میں لینے کے علاوہ گھروں میں لوٹ مار کی اور گھروں سے قیمتی سامان سمیت مال مویشی بھی لوٹ لئیے.
یادرہے کہ یہ وہی بزرگ بُل شیر ہے جن کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوا تھا جس میں “پاکستان زندہ باد” نہ کہنے پر فوج کے سرپرستی میں قائم ڈیتھ سکواڈ کے کارندے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے نظر آتے ہیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز