بلیدہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں. بی ایل ایف
کوئٹہ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز کیچ کے تحصیل بلیدہ میناز میں قابض پاکستانی فورسز کے چوکی پر گرینیڈ لانچروں سے حملہ کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کر دیا.
گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ فورسز پر اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے.