دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول...

بی ایل ایف نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پیر کی شام مند سالم کوہ پر واقع ایف سی کی چوکی و چیک پوسٹ پر سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کے متعدد اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا انہوں نے یہ بات بدھ کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ ٹیلی فون پر این این آئی کو بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ آج مشکے کے علاقے نوکجومیں ایف سی کے قافلے پر جدید خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ تر جما ن نے کہا کہ مادریں سرزمین کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز