دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریں بلوچستان مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز پر حملے

بلوچستان مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز پر حملے

کوئٹہ(ہمگام نیوز)گوادر میں نامعلوم افراد کا سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر راکٹوں سے حملہ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو گوادر کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر دو راکٹ گولے فائر کئے جو کھلے میدان میں گر کر دھماکوں سے پھٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔چمالنگ کے علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ٹرک تباہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو چمالنگ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے تخریب کاری کی غرض سے زیر زمین بارودی سرنگ بچھا رکھی تھی جس پر ٹرک چڑھنے سے زوردار دھماکہ ہوا جس سے ٹرک تباہ ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تربت کے علاقے میں نامعلوم افراد کا ایف ڈبلیو او کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو تربت کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے نصب بم کے ذریعے ایف ڈبلیو او کے قافلے پر حملہ کیا جس سے ڈرائیور محمد حلیم سمیت 2افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز