پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںکوئٹہ :ہزار گنجی بم دھماکے کی 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک

کوئٹہ :ہزار گنجی بم دھماکے کی 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک

کوئٹہ (ہمگام نیوز) گزشتہ روز کوئٹہ ہزار گنجی بم دھماکے میں زخمیوں کا کوئٹہ کے مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ کوئٹہ کے بی ایم سی اسپتال میں 12 زخمی زیر علاج ہیں، جن میں سے 3 کی حالت سخت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ سول ہسپتال کوئٹہ میں اس وقت 4 زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت زیادہ تشویشناک ہے۔بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں لائے گئے 38 زخمیوں میں سے 26 کو گھر بھیج دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ صبح کوئٹہ کے نواحی علاقے نزد نیو کاہان ہزار گنجی میں واقع سبزی و فروٹ منڈی میں ایک دکان کے قریب بم دھماکہ کہا گیا تھا۔ جس میں میں ہزارہ کمیونٹی کے 8 افراد، پاکستانی فوج سے ایف سی کے اہل کار اور 2 بچے بھی شامل ہیں، دھماکے سے کئی دکانوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیاتھا۔ یاد رہے سوشل میڈیا میں بیشتر ایکٹوسٹ کوئٹہ دھماکے کی کڑیاں پاکستانی آئی ایس آئی کے حمایت یافتہ مولوی رمضان مینگل کے رہائی سے جوڑ رہے ہیں۔جبکہ اس حملے میں نشانہ بننے والوں زخمیوں اور مرنے والوں میں بلوچ،سندھی اور پشتون قومیت کے لوگ بھی شامل ہیں۔اور اس حملے کی زمہ داری داعش نے قبول کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز