کوئٹہ ( ہمگام نیوز) حکومت بلوچستان کے حکمنامے میں محکمہ تعلیم نے بلوچستان بھر میں سرکاری ونجی اسکولوں میں طلباء و طالبات کو جسمانی سزا دینے پر پابندی عائد کردی۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر اسکولز نے ڈویڑنل ڈائریکٹراورڈی ای اوز کو ایک سرکاری مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے تمام اسکولوں میں طلباء و طالبات کو جسمانی سزا دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ نجی اسکولوں میں بھی جسمانی سزا پر پابندی پرعملدرآمد یقینی بنایاجائے گا ، ڈائریکٹر اسکولز نے ڈویڑنل ڈائریکٹراورڈی ای اوز کو پابندی پرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے پابندی پر عملدرآمد نہ ہونیکی صورت میں متعلقہ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔واضع رہے جدید دنیا میں بچوں کی تعلیمی تربیت کے سلسلے جسمانی نفسیاتی سزاوں کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے،جبکہ ترقی پزیر ممالک خصوصا پاکستان میں تعلیمی ادارے نونہالوں کیلئے ٹارچر سیل کا نمونہ بن گئے ہیں۔جس کی وجہ سے ان تعلیمی اداروں سے ان کی تربیت کم زہنی مریض زیادہ پیدا ہورہے ہیں۔


