کوئٹہ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی ایل ایف سرمچاروں نے گزشتہ روز شام پانچ بجے کے قریب مند کے علاقے دو کوپ میں فورسز چوکی کے مورچے پر حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک کیا.
گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض فورسز پر حملے بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے.


