سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںافغان حکومت اور طالبان نے قطر مزاکرات میں خواتین کوشامل کرنے کا...

افغان حکومت اور طالبان نے قطر مزاکرات میں خواتین کوشامل کرنے کا فیصلہ کرلیا

کابل(ہمگام نیوزڈیسک) امریکہ کے نماہندہ خصوصی زلمے خلیل زادکی کوششوں سے افغانستان میں پائیدار امن کی خاطر افغانوں کے مابین ملاقات کیلئے قطر میں ہونے والے افغان امن مذاکرات میں طالبان اور کابل حکومت کی جانب سے خواتین نمائندوں کو بھی شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے صحافیوں کو ٹیلی فون کر کے بتایا ہے کہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں طالبان کے وفد میں خواتین بھی شامل ہونگی۔ دوسری جانب کابل انتظامیہ نے بھی 150 اراکین پر مشتمل مذاکراتی وفد تشکیل دیا ہے جس میں درجنوں خواتین شامل ہیں۔

افغان امن مذاکرات کے طویل دور میں یہ پہلا موقع ہوگا جب فریقین کی جانب سے خواتین کو مذاکراتی ٹیم میں شامل کیا گیا ہو۔ امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے طالبان اور کابل حکومت کی جانب سے مذاکراتی عمل میں خواتین کو شامل کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔واضح رہے کہ قطر طالبان اور امریکی نمائندے افغان امن مذاکرات کے سلسلے میں گزشتہ روز ہی دوحہ پہنچ گئے تھے جہاں ابتدائی بات چیت بھی ہوئی تاہم باقاعدہ طور پر امن مذاکرات کے عمل کا باقاعدہ آغاز 19 اپریل سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز