سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںتنظیم نے ابتک305لاپتہ افرادکی لسٹ صوبائی حکومت کے حوالے کرچکی ہیں:VBMP

تنظیم نے ابتک305لاپتہ افرادکی لسٹ صوبائی حکومت کے حوالے کرچکی ہیں:VBMP

کوئٹہ (ہمگام نیوز) پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری اغوا شدہ بلوچ اسیران کے لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی طرف سے سوشل میڈیا میں اپنے آفیشل پیج پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسیران کی تنظیم وائس فار بلوچ پرسنز کی تنظیم کی طرف سے صوبائی حکومت کو لاپتہ افراد کی کیسز فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے !
اب تک 305 لاپتہ افراد کی کیسز تنظیم نے صوبائی حکومت کو فراہم کر دیا ہے، تنظیم کی لسٹ سے 80 لاپتہ افراد بازیاب ہوئے ہیں۔
تنظیم کو جتنی نئی جبری گمشدگیوں کی شکایت لواحقین کی طرف سے موصول ہوئی ہے۔ تنظیم نے وہ کیسز بھی حکومت کو فراہم کر دیا ہے۔
انھوں نے کہا ہم امید کرتے ہیں کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے صوبائی حکومت نے تنظیم کے ساتھ جو وعدہ کیا ہے، وہ ضرور پورا کریگی۔اور جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو ملکی قوانین کے مطابق حل کریگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز