کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان بلوچ قوم کی نسل کشی میں برابر کے شریک ہیں۔
بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ
پاکستان اور چین بلوچ نسل کشی اور ہماری قومی دولت کی لوٹ مار میں برابر شریک ہیں۔ چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) بلوچ کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، کیونکہ اس پروجیکٹ کی رْوٹ پر بلوچ کو بندوق کی نوک پر جبری ہجرت پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ ہم اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان میں مداخلت کرکے بلوچ نسل کشی اور ہمارے وسائل کے استحصال کو روکنے کے لئے اقدامات اْٹھائیں۔
https://twitter.com/DrAllahNizar_/status/1118609234805977088?s=19


