یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںبلوچ مسلح تنظیموں کے خلاف کارروائی کیلئے کئی بار ایران سےانٹیلیجنس...

بلوچ مسلح تنظیموں کے خلاف کارروائی کیلئے کئی بار ایران سےانٹیلیجنس معلومات کا تبادلہ کرچکےہیں:پاکستانی دفترخارجہ

اسلام آباد(ہمگام نیوزڈیسک) میڈیا اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں بلوچ سرمچاروں نے قابض پاکستانی فورسز کے 14اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا۔ جن کے خلاف کارروائی نہ کیے جانے پر قابض پاکستان نے قابض ایران سے وزارت خارجہ کے سطح پر شدید احتجاج کیا ہے۔تفصیلات ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے باقاعدہ ایک احتجاجی مراسلہ اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کو بھیجا ہے جس میں مسلح حملہ آوروں کے خلاف کارروائی نہ کیے جانے پر ایران سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہےکہ کالعدم بلوچ مسلح تنظیموں کے خلاف کارروائی کے لیے پہلے بھی ہم نے ایران سے کئی بار مطالبہ کیا، پاکستان ان کی سرگرمیوں سے متعلق ایران سے پہلے ہی انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کرچکا ہیں، بقول پاکستانی دفتر خارجہ کے بدقسمتی سے اس ضمن میں ایران کی جانب سے اب تک ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ۔پاکستانی مراسلے کےمطابق ایران سے تعلق رکھنےوالے بلوچ مسلح حملہ آوروں کی جانب سے 14فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنا انتہائی تشویشناک ہے۔واضح رہےکہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں کوسٹل ہائی وے پر بلوچ آزادی پسندوں نے پاکستانی فوجیوں کو مختلف بسوں سے اتار کر 14اہلکاروں کو شناخت کرنے کے بعد ان کو ہلاک کیاگیا۔جس میں پاکی بحریہ کے اہلکار بھی شامل تھے۔واضع رہے پاکستانی جھوٹ اور الزامات کے برعکس اورماڑہ میں فوجیوں کو ہلاک کرنے کی زمہ داری دشمن فوجیوں سے برسرپیکار بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بلوچ آزادی پسندوں نے قبول کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز