سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںسری لنکن حملہ آور کو مبینہ طورISIکی کمک حاصل تھی : لارینس...

سری لنکن حملہ آور کو مبینہ طورISIکی کمک حاصل تھی : لارینس سیلن

واشنگٹن(ہمگام نیوزڈیسک) امریکہ کے ریٹائرڈ آرمی کرنل لارینس سیلن جو کہ ایک آئی ٹی کمانڈ اور کنٹرول کے ایکسپرٹ٬ عربی اور کردش ٹرینڈ٬ افغانستان عراق اور مغربی افریقہ کے ایک مشن میں 29 سال فوجی خدمات سر انجام دے چکے ہیں نے جیوپولیٹیکل سیاست پر سوشل میڈیا کے ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ حالیہ سری لنکا بم حملے کی حملہ آور ملزم کا تعلق نیشنل توحید جماعت سے تھا جسے مبینہ طور پر پاکستان انٹر سروسز انٹلیجنس ایجنسی (ISI)ادارہ خدمت خلق کو استعمال کر رہی ہیں تاکہ سری لنکن بیروزگار مسلمانوں کو این ٹی کو جوائن کرواکے انتہا پسند بنا سکے۔ یاد رہے انڈیا نے بیان دیا تھا کہ این ٹی کے ممبرز تامل ناڈو اور کیرالا میں ہیں۔
https://twitter.com/LawrenceSellin/status/1120519299062476802?s=19

یہ بھی پڑھیں

فیچرز