ڈیرہ بگٹی(ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ کے قریب تالاب میں نہانے کیلئے جانے والا بچہ عبداللہ ولد در محمد بارودی سرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا بارودی سرنگ تالاب کے قریب نصب کیا گیا تھا. خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بارودی سرنگ ریاستی فورسز اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ نے نصب کیا تھا تاکہ بلوچ سرمچاروں کو نشانہ بنایا جاسکے۔.


