لاہور ( ہمگام نیوزڈیسک ) ہمگام نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے لیے سرگرم بین الاقوامی تنظیم ʼہیومن رائٹس واچ نے پاکستان اور چین پر زور دیا ہے کہ وہ مبینہ طور پر شادی کے لیے پاکستانی خواتین کو چین ʼاسمگل کرنے کے واقعات کا فی الفور نوٹس لیں۔ بعض خواتین کو ʼجنسی غلاموں ʼ کی طرح رکھے جانے کی اطلاعات بھی ہیں ایک رپورٹ میں ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ حال ہی میں لاہور کی رہائشی پانچ خواتین کو شادی کی غرض سے چین بھیجنے کا معاملہ سامنے لایا ہے۔ چین جانے کی منتظر ان پانچ لڑکیوں میں دو کی عمریں محض 13 برس تھیں۔ رپورٹ کے مطابق ان خواتین کو چار لاکھ پاکستانی روپے فی کس کے عوض چین بھجوانا طے پایا تھا۔ جب کہ ہر ماہ 40 ہزار اور خاندان کے ایک مرد کو چین کا ویزہ دینے کا بھی وعدہ کیا گیا تھا۔جبکہ اس کے علاوہ کئی عورتیں جن کا تعلق پنجاب سے ہیں،ان کے گردے نکال کر بیچنے کی راز بھی افشان ہوا تھا۔