سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریں1مئی سے پٹرول 14روپے 37پیسے مہنگا کرنے کی تیاری

1مئی سے پٹرول 14روپے 37پیسے مہنگا کرنے کی تیاری

کراچی(ہمگام نیوز ) پاکستان کی بھاری قرضوں تلے دبی ہوئی معیشت اور IMF کے دباو میں آکر پہلے سے مہنگائی میں پسے عوام کےلئے ایک اور بری خبر آگئی ، 1 مئی سے پٹرول 14 روے 37پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش سامنے آگئی ۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ۔

قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ، وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے اپنی سمری میں ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 89 پیسے ،مٹی کا تیل 7 روپے 46پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے ۔

سمری میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6 روپے 40 پیسے کی سفارش سامنے آئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق اس زبردست اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 113 روپے 26 پیسے ،ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کی تجویز دی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 96روپے 77 پیسے ،لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 86 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز