سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںپاکستان نے IMFکوعوام پر 500 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی...

پاکستان نے IMFکوعوام پر 500 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد(ہمگام نیوزڈیسک) میڈیا اطلاعات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے مذاکرات کے دوران پاکستان نےآئی ایم ایف کو 500 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی یقین دہانی کرادی۔
واضع رہے پیر کے روز آئی ایم ایف کی مشن اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوا جو 10 روز تک جاری رہے گا۔

آئی ایم ایف کی سربراہی ارنستوریگو کرہے ہیں،پہلے روز وزارت خزانہ،ایف بی آر اور وزارت توانائی کے حکام نے مذاکرات کئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو نئے بجٹ میں ایف بی آر کا ہدف 4ہزار 500ارب روپے مقرر کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کو یعقین دہانی کرائی ہے کہ ٹیکس اصلاحات اور توانائی کے شعبے میں تجاویز تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکام نے آئی ایم ایف کو بتایا کہ پاکستان آمدن بڑھانے کی کوشش کررہا ہے،تجارتی خسارے میں کمی ہورہی ہے۔

ذرائع کے مطابق درآمدات کو کم کیا جارہا ہے،رواں سال جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہوگا،قرض کا معاہدہ 10 مئی کو ائی ایم ایف کی طرف سے سخت شرائط کے ساتھ طے پانے کا امکان ہے۔واضع رہے پہلے سے چیختی چلاتی مفلوک الحال عوام پر نئے ٹیکس لگانے سے ان کے مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔جس میں سرفہرست تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز