گوادر (ہمگام نیوز) نماہندہ ہمگام کی رپورٹنگ کے مطابق آج دوسرے روز بھی بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے جیونی میں بلوچ عوام زندگی کے بنیادی سہولیات بجلی اور پانی جیسے بنیادی ضروریات کے نہ ہونے سے عوام کا احتجاج لوگ سڑکوں پر نکل آیے ہیں جن میں خواتین اور بچے خاص طور پر احتجاج میں شامل ہوکر سڑکیں ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچ عوام نے ایک دفعہ پھر شہید یاسمین کی یاد تازہ کرکے عام شاہراوں کو بُلاک کے ساتھ ،ساتھ دکانوں میں شٹر ڈاون ہڑتال کردی گئی ہیں۔ آج جیونی میں پانی اور بجلی کے مسئلے پر ایک بار پر بلوچ خواتین اور معصوم بچوں نے جیونی بازار کو مکمل بند کیا ہوا ہیں، خواتین کا کہنا ہے ہم نے کل جو احتجاج کیا تھا ہمارے مسائل کو حل کرنے کی بجائے سرکاری اہلکار ہماری احتجاج کو ختم کرکے ہمیں یہ کہہ کر دھوکہ دیا گیا کہ کل تک محکمہ کے زمہدار آکر آپ لوگوں سے مل کر مسئلہ حل کر لینگے۔ لیکن افسوس کہ جس شخص نے ہمیں کل احتجاج ختم کرنے کو کہا تھا، اس نے ہمیں دھوکہ دیا ہے آج کوئی بھی ان مسائل کو حل کرنے کیلئے ہم سے ملنے نہیں آیا ہم دیر تک تحصلدار کے آفس میں انتظار کرتے رہے لیکن ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ بعد میں ہمیں پتہ چلا کہ گزشتہ دنوں ہم سے سب کچھ جھوٹ بولا گیا تھا ۔


