خضدار، بالگتر( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر
ضلع خضدار کے علاقے گریشہ میں قابض پاکستانی فورسز و مسلح افراد کے درمیان ہونے والے جھڑپ میں فورسز اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ کو جانی و مالی نقصان اٹھانے کے علاوہ 3 بلوچ آزادی پسند مسلح افراد شہید ہوگئے ۔
مقامی زرائع کے مطابق جھڑپ شروع ہونے کے بعد علاقے میں پاکستانی فورسز کو فضائی کمک فراہم کرنے کے لئے جنگی ہیلی کاپٹر بھی پہنچ گئے اور مختلف مقامات پہ شیلنگ بھی کی۔
ہمگام زراہع کے مطابق بالگتر میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں ہوئی جس سے دونوں اطراف نقصانات کی اطلاعات ہیں۔ بالگتر میں ہونے والے جھڑپ میں 2 آزادی پسند بلوچ شہید اور متعدد پاکستانی اہلکار ہلاک ہوۓ ہیں۔ یاد رہے اس حملے میں پاکستانی فورسز کو مقامی ڈیتھ آسکواڈ کا بھی کمک حاصل تھا۔
گریشہ اور بالگتر میں پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت شہید جاوید ولد بجار رہائش رونجان مشکے، اور شہید عبدالمجید ولد محمد حسن رہائش گریشگ باہڈی امداد ولد جمعہ خان سکنہ اسپنکاری گریشگ کے نام سے ہوئی۔


