چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںیو این کاجیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار...

یو این کاجیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دینے کے بعد بالی وڈ کے مختلف قدآوار شخصیات کا وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد

(ہمگام نیوز ڈیسک) ہمگام نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق پاکستانی فوج کی حمایت یافتہ عالمی دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے نمائندے سید اکبرالدین نے کہا کہ مسعود اظہر کا نام اقوام متحدہ کی ممنوعہ فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، بڑے۔چھوٹے سب ہی نے ساتھ دیا۔ مسعود اظہر کا نام ممنوعہ فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔ سب ہی کی مدد کیلئے شکریہ’۔ اس کے بعد بالی ووڈ کے تمام قدآوروں نے سید اکبر الدین کا ٹویٹ ، ری ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور ملک کو مبارکباد دی ہے۔
اس کے بعد انوپم کھیر نے ایک اور ٹویٹ کرتےہوئے لکھا کہ یہ یو این کی بڑی جیت ہے۔ انوپم نے پی ایم مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت کے خلاف ایک بڑی جیت ہے اور یہ جیت نہ صرف ہندوستان کی ہے بلکہ پوری دنیا کی ہے۔

اداکارہ کوئنا مترا نے 14 فروری کو ہوئے حملے کو یاد کرتے ہوئے مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قراردیئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پی ایم نریندر مودی کو مبارکباد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز