دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںڈیرہ بگٹی گیس پائپ لائن اڑادی،چمن میں بم دھماکہ6افراد زخمی

ڈیرہ بگٹی گیس پائپ لائن اڑادی،چمن میں بم دھماکہ6افراد زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی گیس فیلڈ میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کر دی گئی۔لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے لوٹی سے سوئی پلانٹ جانے والے 24 انچ قطر کے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا،جس سے پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی،جس کے نتیجے میں لوٹی گیس فیلڈ سے سوئی پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔سیکورٹی حکام اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں تاہم مرمت کا کام اب تک شروع نہیں ہو سکا ہے۔
چمن میں بم دھماکے کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق جبکہ متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا تفصیلات کے مطابق منگل کو چمن کے علاقے مال روڈ پر نامعلوم افراد نے موبائل مارکیٹ کے قریب بم نصب کررکھا تھا جو زورداردھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں چھ افراد شمس اللہ ، عبدالولی، عبدالصمد ،حاجی عبداللہ،نصراللہ اورمحمد ولی زخمی ہوگئے پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا۔ دھماکے سے متعدد گاڑیوں اور قریبی عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز