بھارت (ہمگام ویب ڈسک)بھارت کی مختلف ریاستوں میں سمندری طوفان “فانی” کا خطرہ ہے،طوفان کل اڑیسہ کے ساحل سے ٹکرائے گا۔
طوفان فانی کو بھارت کی چار دہائیوں کی تاریخ میںپری مون سون کا سب سے خطرناک طوفان قرار دیاجا رہا ہے.
طوفان کے پیش نظر 8 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے ۔اڑیسہ میں اسکول کالج بند،متعدد ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔
طوفان کےٹکرانے پر ہواؤں کی رفتار200 کلومیٹر فی گھنٹہ ہونے کا امکان ہے،طوفان سے اڑیسہ ،مغربی بنگال اور آندھرا پردیش کے 19 اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔
دوسری جانب ہیٹ ویو نے بھارتی ریاست مہاراشٹر کو اپنی لپیٹ میںلے رکھا ہےجبکہ گجرات اور مہاراشٹر میں ہیٹ ویو سے پانچ ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔