وزیرستان(ہمگام نیوز) شمالی وزیرستان میں بنو روڈ پر قابض پاکستانی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہواہے ـ
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے خدی میں فورسز کی گاڑی پر دھماکے کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ـ
زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ـ
حملے کی ذمہ داری اسلامک تنظیم حزب الاحرار نے قبول کی ہے ـ
خیال رہے اس تنظیم نے گزشتہ دنوں بھی پاکستانی فوج پر ایک بڑا حملہ کرکے کئ اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا جس کے بعد آئی ایس پی آر نے بھی تین اہلکاروں کے ہلاکت کی تصدیق کی تھی ـ