نئ دہلی(ہمگام نیوز ڈسک) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ جس دن پلوامہ میں دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا، اس کےبعد وزیراعظم نریندرمودی پوری رات سونہیں سکے تھے۔ ہندوستان کے بہادرجوانوں نے جب پاکستان میں گھس کرایئراسٹرائک کی، تب ملک کےعوام کے ساتھ وزیراعظم کے کلیجےکو ٹھنڈک پہنچی تھی۔
مدھیہ پردیش کے گنا میں راجناتھ سنگھ بی جے پی کےامیدوارکے پی سنگھ یادوکی حمایت میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کررہےتھے۔ انہوں نےکہا کہ جب بھی ہندوستان میں دہشت گردی سراٹھائے گی، اس کا جواب اسی طرح دیا جائےگا۔ کانگریس پرحملہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ نےکہا کہ دہشت گردی کےخلاف لڑائی کوکانگریس کمزورکررہی ہے اورکانگریس کے لیڈریہ بھول جاتے ہیں کہ ملک کے وزیراعظم کوالٹےسیدھےالفاظ کہنا جمہوریت کوکمزور کرنا ہوتا ہے۔
راجناتھ سنگھ نے اسٹیج سے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم مودی کے دباو کےسبب ہی جیش محمد کےسرغنہ مسعود اظہرکو بین الاقوامی دہشت گرد اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نےکانگریس کے’چوکیدارچورہے’ کے نعرے پرطنزکرتے ہوئےکہا کہ ملک کےعوام جانتے ہیں کہ چوکیدارکتنا ایماندار ہےاوراس کا پھر سے وزیراعظم بننا بھی اٹل ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم جواہرلال نہرو، اندرا گاندھی، راجیوگاندھی کی طرح راہل گاندھی بھی غریبی مٹانے کی بات کررہے ہیں، لیکن وہ یہ کیوں نہیں بتاتےکہ 55 برسوں سےغریبی کیوں نہیں ہٹی۔ اس دورا ن وزیر داخلہ نے دعوی کیا کہ آئندہ پانچ برس میں ملک میں ایک بھی غریب نہیں بچےگا۔ انہوں نے جلسہ میں پردھان منتری آواس یوجنا اورسوچھ بھارت مشن کا بھی ذکرکیا۔
گنا میں جلسہ کے دوران وزیر داخلہ نےایک بار بھی رکن پارلیمنٹ جیوترآدتیہ سندھیا کا نام نہیں لیا۔ ان کے نشانہ پرپورے وقت راہل گاندھی اورکانگریس کےلیڈررہے۔ راجناتھ سنگھ نے گنا۔ شیوپوری پارلیمانی سیٹ سے بی جے پی کےامیدوارکے پی یادوکوووٹ دینےکی اپیل بھی کی۔