نیامے(ہمگام نیوز ڈیسک) نائیجر میں فیول ٹینکرمیں دھماکےسے 58 افراد ہلاک جبکہ 37زخمی ہوگئے۔
نائیجر حکام کے مطابق، نائیجر میں فیول ٹینکر میں دھماکے کے فوری بعدٹینکرمیں آگ بھڑک اٹھی، جس نےاردگرد موجوددرجنوں افرادکو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
حادثے میں 58افراد کی جان چلی گئی جبکہ 37زخمی ہوگئے،جن میں سے متعددکی حالت تشویشناک ہے۔
حکام کے مطابق ،آتشزدگی کا یہ ہولناک حادثہ دارلحکومت نیامے ائیرپورٹ کہ قریب اس وقت پیش آیا جب تیزرفتار آئل ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گیا۔
حادثے کے بعد ریسکیو عملے نے زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا جہاں ملکی صدر مہامدودو نے زخمیوں نے عیادت کی اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
نائیجر کے وزیرداخہ مزوم کا کہنا ہے کہ ٹرک الٹنے کے بعد اطراف میں موٹر سائیکل سوار افراد جمع ہوگئے ،جسے ابتدائی طور پر آتشزدگی کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔