دوشنبه, مارچ 9, 2026
Homeخبریںریاستی مخبر کو اقبال جرم کے بعد موت کی سزا دیکر ہلاک...

ریاستی مخبر کو اقبال جرم کے بعد موت کی سزا دیکر ہلاک کیا۔بی ایل ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ریاستی مخبر کےہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہدو مئی کو سرمچاروں نے جھاؤ دراجکور سے ریاستی مخبر دلدار ولد دلمراد کو گرفتار کیا۔ وہ جھاؤ نوندڑہ بدرنگ کا رہائشی ہے۔ وہ فوجی آپریشن اور چھاپوں میں پاکستانی فوج کے ساتھ ہوتا تھا۔

 دوران تفتیش اور پوچھ گچھ کے دوران اْس نے اپنے تمام گناہوں کا اعتراف کیا اور اپنے دوسرے ساتھیوں کے نام بھی بتا دئیے۔ وہ تمام ہمارے نشانے پر ہیں۔ 

بلوچستان میں جو شخص قابض فوج کا ساتھ دے، وہ پاکستان کی جانب سے جاری بلوچ نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر برابر شریک ہوگا اور اْس کی سزا وہی ہے جو پاکستانی فوجیوں کا ہے۔ 

گہرام بلوچ نے کہا کہ دلدار عرف پشو کو اقبال جرم کے بعد کل چھ مئی کو جھاؤ جلونٹی میں موت کی سزا دیکر ہلاک کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز