دوشنبه, مارچ 9, 2026
Homeخبریںکوہلو:نساو گرا بوز میں پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملے کی زمہ...

کوہلو:نساو گرا بوز میں پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہے:BLA

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ آج شام 5 بجے کے قریب ہمارے سرمچاروں نے علاقہ نساو گرا بوز میں پاکستانی فورسز کے کیمپ پر مارٹر کے گولوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اور ہمارے سرمچار بحفاظت نکل کر اپنے معفوظ ٹھکانے پر پہنچ گئے، اس حملے میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ منشی میر ہزار لوہارانی مری زاروانی، گہور لنڈیانی لوہارانی مری اور نظرو لوہارانی مری جو کہ ریاست اور فورسز کیلئے مخبری کرتے ہیں۔ وہ ہمارے سرمچاروں کی ٹارگٹ لسٹ میں سرفہرست ہیں۔ ہم کوہستان مری میں ان تمام مخبروں کو بھی خبردار کر تے ہیں کہ وہ اپنے ان گھناؤنی حرکتوں سے باز آجائیں ورنہ ان کا انجام بھی برا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پاکستانی فورسز کیلئے مخبری کرتے ہیں، یا سرمچاروں کے خلاف فورسز سے کمک و مدد لیتے ہیں، یا منشی میرہزار لوہارانی مری، گہور لنڈیانی مری اور نظرو لنڈیانی مری کے بہکاوے میں آکر سرمچاروں کے خلاف کام کرتے ہیں۔ ہم ان کو تنبیہ کرتے ہیں کہ ایسے کاموں سے باز رہیں۔ یا علاقہ چھوڑ کر چلے جائیں۔ ورنہ ان کو ہمارے سرمچار نشانہ بنا کر کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی آج کے حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز