سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںلمبے عرصے سے تعطل کا شکار تربیتی سیریز بحال کر دیا گیاہے۔...

لمبے عرصے سے تعطل کا شکار تربیتی سیریز بحال کر دیا گیاہے۔ کانسٹیٹیوشنل بلاک

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کانسٹیٹیوشنل بلاک کی جانب سے بی ایس او آزاد کے ممبران اور بلوچ عوام کی سیاسی تربیت کیلئے تربیتی کتابچہ شائع کیا گیا ہے ۔ شائع کیا گیا تربیتی کتابچہ بی ایس او آزاد کے تربیتی سیریز کے تحت شائع ہونے والے سلسلے کا دسواں شمارہ ہے جو کہ تنظیم میں آئینی بحرانوں کی وجہ سے گزشتہ تین سالوں سے تعطل کا شکار تھا۔بنیادی سیاسی تصورات کی تعریف اور تشریح پر مبنی تربیتی کتابچے کے اشاعت کے حوالے سے کانسٹیٹیوشنل بلاک کی جانب سے کہا گیا کہ بلوچ نوجوانوں کو منظم رکھنا اور ان کی سیاسی وشعوری تربیت کرنا بی ایس او آزاد کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے گزشتہ سات دہائیوں میں بی ایس او کے پلیٹ فارم نے قومی تحریک کو باشعور اور پختہ سوچ رکھنے والے سیاسی کردار فرائم کیئے ہیں جو کہ اسی تربیت اور سیاسی ماحول کانتیجہ ہے البتہ جس طرح قومی تاریخ میں گروہی مفاد رکھنے والے عناصر نے بی ایس او کو اپنی ذاتی ترویج کیلئے استعمال کرتے ہوئے اسے تربیت کے اس تاریخی زمہ داری سے منحرف کیا اسی طرح آج بھی قومی آزادی کے نام پر گروہی مفاد رکھنے والے عناصر بی ایس او آزاد کو اس کے بنیادی مقاصد سے الگ کرتے ہوئے اسے نمود و نمائش ، لیڈروں کی اندھی پیروئی اور بے مقصد مہم جوئی میں لگادیا گیا ہے ۔ بی ایس او کے ممبران سمیت بلوچ قوم کیلئے بی ایس او آزاد کے ساتھ کیئے جانے والا یہ منفی عمل اور اس کے نتیجے میں کارکنوں کی تربیت میں پیدا ہونے والا خلل افسوس ناک اور مجرمانہ ہے جسے ختم کرنے کیلئے کانسٹیٹیوشنل بلاک کے تحت سرگرم زون اور ممبران اپنی بھر پور کوششیں جار ی رکھے ہوئے ہیں ۔ بی ایس او آزاد کے آئین ، اداروں اور سیاسی ساکھ کی بحالی کے ساتھ ساتھ بی ایس ا وآزاد کی بلوچ نوجوانوں کو منظم کرنے اور انہیں سیاسی تربیت دینے کی بنیادی نصب العین کوبھی دوبارہ بحال کیا جائیگا۔ اس حوالے سے تین سال کے بعد کانسٹیٹیوشنل بلاک کی جانب سے تربیتی سیریز کی ایک مرتبہ پھر اشاعت تنظیم کی بنیادی مقاصد کی ترویج کے حوالے سے ایک بڑی کامیابی ہے اور اس بات کی دلیل ہے کہ بی ایس او آزاد کو ایک باجگزار ادارہ بنانے اور چند مشکوک افراد کی زاتی نمود و نمائش کیلئے استعمال کرنے والی قوتیں ناکامی کا شکار ہوچکی ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں تنظیم کی بحالی کی جد وجہد کرنے والے کارکنان کی ایک سال سے زائدعرصے پر محیط جہد مسلسل اپنے مقصد کی جانب گامزن ہے ۔ بلوچ قوم اور سیاسی کارکناں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بی ایس او آزاد کی سیاسی و شعوری تربیت کی بنیادی مقاصد کو بحال کرنے کی جد وجہد کرنے والے کارکناں کے ہاتھ مضبوط کرتے ہوئے قومی آزادی کی تحریک سے روایتی اور منفی سوچ کی بیخ کنی میں اپنا تاریخی کردار ادا کریں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز