کوہلو(ہمگام نیوز) کوہلو کے علاقے کاہان میں لیویز چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے لیویز ذرائع کے مطابق کاہان کے علاقے نیساو میں لیویز چوکی پر قریبی پہاڑوں سے بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے شدید فائرنگ کردی، لیویز اہلکاروں کی جوابی کارروائی پر مسلح افراد فرار ہوگئے تاہم اس واقعہ میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اطلاع ملتے ہی پاکستان کے فورسز اور لیویز کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اور پہاڑی علاقے میں مسلح افراد کی تلاشی کا کام شروع کردیا۔