سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںپاکستان کے ہاتھوں اغواء ہونے والےکمسن بلوچ فرزند کی مسخ شدہ لاش...

پاکستان کے ہاتھوں اغواء ہونے والےکمسن بلوچ فرزند کی مسخ شدہ لاش برآمد

کراچی(ہمگام نیوز)فورسز کے ہاتھوں لاپتہ کمسن فیاض کریم کی تشدد زدہ لاش حب سے بر آمد ہوگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کمسن فیاض کریم کو گذشتہ رات کراچی کے علاقے ڈالمیا سے ریاستی خفیہ اداروں اور فورسز اہلکاروںنے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیااور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔جبکہ چھاپے کے دوران اس کے والد کریم بلوچ کو گولی مارکر شدید زخمی کردیا تھا جو تاحال اسپتال میں زیر علاج ہے ۔کمسن شہید فیاض کریم پنجگور گرمکان کے رہائشی تھے۔ واضع رہے کہ اس کے بڑے بھائی فراز کریم جو بلوچی زبان کے ایک شاعر تھے کو بھی اسی طرح پنجگور میں پولیس نے فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز