سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریں1امریکی ڈالر کی قدر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 150 روپیہ تک...

1امریکی ڈالر کی قدر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 150 روپیہ تک پہنچ گئی

کراچی (ہمگام نیوز ڈیسک) پاکستان کی سخت معاشی مشکلات اور آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے سخت مشکل شرائط کے ساتھ 6ارب ڈالر کے قرضوں کے بعد سے امریکی ڈالر کا سفر بتدریج اوپر کو جارہا ہے۔ جبکہ پاکستانی روپیہ مسلسل پستی کی جانب جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروبار کے دوران امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں 3 روپے مہنگا ہوکر 150 روپے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری کی قیمت 148 روپے ہے۔روپیہ کے زوال اور ڈالر کی بلندی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کے دوران منفی رجحان ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس 906 پوائنٹس گر گیا، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 33 ہزار 64 پوائنٹس پر آ گیا۔

گزشتہ روز ڈالر 147 روپے کا ہو گیا تھا جو آج 150 روپے کا ہو گیا ہے۔معاشی و سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی معیشت کی زوال کا سلسلہ مزید جاری رہنے کا امکان ہیں۔جبکہ حکومت کے کابینہ ارکان نے شکوہ کرکے مایوسی کا اظہار کیا ہیں کہ حالیہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے سے ہم لا علم ہیں۔ وزارتی ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وفاقی وزیروں کو آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے متعلق بریفنگ دی گئی ہے اور نہ ہی کابینہ ارکان کو معلوم ہے کہ معاہدے کی شرائط کیا ہیں ؟ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وفاقی وزیر نے بتایا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں کیا شامل ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا ارکان کابینہ کو اس معاہدے کے حوالے سے کوئی بریفنگ دی گئی ہے تو انہوں نے کہا بالکل ’’نہیں‘‘

یہ بھی پڑھیں

فیچرز