کوئٹہ(ہمگام نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے آئرپورٹ روڈ آلمو چوک نزدیک نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا جس کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا واقعہ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے کامیاب ہوگئے