پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںقمبرانی روڈ پر تصادم ،چار افراد زخمی

قمبرانی روڈ پر تصادم ،چار افراد زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر معمولی تکرار پر دو گروپ میں تصادم کے دوران ڈنڈوں کے وار سے چار افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پیر کی شب قمبرانی روڈ پر معمولی تکرار پر دو گروپ میں تصادم ہوا جس میں ڈنڈوں سے ایک دوسرے پر حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جبکہ مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز