چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںسول ہسپتال کے گائنی وارڈ میں دوران زچگی مریضہ دم توڑ گئی...

سول ہسپتال کے گائنی وارڈ میں دوران زچگی مریضہ دم توڑ گئی ،ورثا کا شدید احتجاج

کوئٹہ (ہمگام نیوز)سول ہسپتال گائنی وارڈ میں دوران زچگی مریضہ دم توڑ گئی ورثا نے ڈاکٹروں کی غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا، ایم ایس سول ہسپتال کے مطابق مریض کا انتقال گائنی وارڈ میں نہیں بلکہ دل کا دورہ پڑھنے سے سی سی یو میں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کا رہائشی غلام نبی بچے کی پیدائش کیلئے اپنی اہلیہ کو سول ہسپتال کے گائنی وارڈ لایا جہاں دوران زچگی خاتون دم توڑ گئی جس پر ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث مریضہ کی ہلاکت ہوئی ورثا کا کہنا تھا کہ لیبر روم میں سینئر ڈاکٹر موجود نہیں تھی اطلاع دینے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی اس سلسلے میں ایس ایم سول ہسپتال ڈاکٹر سلیم ابڑو نے کہا کہ گزشتہ شب ایک خاتون کو لیبر روم لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ جڑواں بچے ہیں ایک بچے کے پیدائش کے بعد خاتون کو دل کا دورہ پڑا جس فوری سی سی یو منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی یہ کہنا کہ لیبر روم میں ڈاکٹرز موجود نہیں تھے غلط ہے ڈاکٹر بھی موجود تھے پھر بھی انکوائری کی جا رہی ہے اگر کوئی غفلت ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز