کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان بار کونسل نے نیب کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب سربراہ کا حالیہ ویڈیو ادارے کے ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے اگر ادارے کا سربراہ اس قسم کی غیر اخلاقی حرکت کرے گا تو وہ کرپٹ لوگوں کا کیا احتساب کرےگا۔بلوچستان بار کونسل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب سربراہ کے خلاف اس سے پہلے بھی ایک ویڈیو وائرل ہوچکی ہے نیب سربراہ اپنی غیر اخلاقی حرکتوں کی وجہ سے عوام ،وکلاء اورسول سوسائٹی کا اعتماد کھو چکا ہے اور ان حالات میں ان کا ڈیوٹی سر انجام دینا ادارے کی ساکھ کو نقصان پہچانے کے مترادف ہے۔ بیان میں مطالبہ کیا نیب سربراہ فوری طور اپنے عہدے سے استعفی دیں اور ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیاہے۔