پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںنریندر مودی کی تقریب حلف برداری کیلئے پاکستان کے سوا مختلف ممالک...

نریندر مودی کی تقریب حلف برداری کیلئے پاکستان کے سوا مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کو دعوت

نیو دہلی (ہمگام نیوزڈیسک) ہمگام نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق بی جے پی کے رہنما نریندر مودی کی تقریب حلف برداری کے لیے پاکستان کے سوا مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے سری لنکا، روس اور فرانسیسی صدور کے علاوہ اسرائیلی وزیر اعظم کو بھی مدعو کیا جا رہا ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق ولی عہدابوظبی محمد بن زاید النہیان اور بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بھی تقریب حلف برداری میں مدعو کیا جا رہا ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری 30 مئی کو ہو گی۔
انڈین میڈیا سے بی جے پی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نریندرمودی کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ انڈیا میں 7 مراحل میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں مودی کی بی جے پی اور ان کے اتحادیوں نے کامیابی حاصل کی تھی۔پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پہلے سوشل میڈیا پر اور پھر ٹیلی فون کر کے انڈین وزیراعظم کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی تھی،لیکن تقریب حلف برداری میں اس کے ریاستی دہشتگردانہ پالیسیز کی وجہ سے یکسر نظر انداز کیا گیا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز