Homeخبریںمغوی اسکول استاد کے قتل میں سردار عزیر احمد کے بیٹے...

مغوی اسکول استاد کے قتل میں سردار عزیر احمد کے بیٹے سمیت چار افراد کے ملوث ہونے کا دعویٰ، ایک ملزم فرار

پسنی ( ہمگام نیوز ) اسکول استاد پرویز ولد مزار کے اغوا اور قتل کے واقعے میں سردار عزیر احمد کے بیٹے سمیت چار افراد کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جبکہ ایک مبینہ ملزم کے فرار ہونے کی اطلاع ہے۔

اطلاعات کے مطابق، اسکول ٹیچر پرویز مراد کو 13 اکتوبر 2026ء کو پسنی بنگلہ بازار سے اغوا کیا گیا تھا، جن کی نعش آج دروبند کے مقام سے برآمد ہوئی۔

ذرائع کے مطابق، واقعے کے سلسلے میں نلینٹ کے مقام پر سکیورٹی فورسز نے چار مبینہ ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جن میں شاہ بخش ولد عزیز احمد ساکن پیدراک، سعید احمد ولد علی احمد ساکن جمک گورکوپ حال پیدراک، مسلم حاصل ولد حاصل خان ساکن شاپک تربت، اور محمد جمیل ولد محمد شریف ساکن نال خضدار شامل ہیں، جبکہ بالاچ نامی ایک اور مبینہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

 پسنی کے اہلِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کیا جائے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔

اہلِ علاقہ نے واقعے کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات، قتل میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی اور مقتول کے اہلِ خانہ کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز