پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںقلات کوہنگ سے 5بچوں کے اغوا کی کوشش کو شہریوں نے ناکام...

قلات کوہنگ سے 5بچوں کے اغوا کی کوشش کو شہریوں نے ناکام بنادی

قلات(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح نقاب پوش افراد نے قلات کوہنگ سے 3 بچوں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے،مقامی شہریوں کی طرف سے شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرنے پر اغوا کار معصوم بچوں کو ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق قلات کوہنگ میں چھوٹے بچے گلی میں کیھل رہے تھے ،کہ نامعلوم مسلح نقاب پوش افراد رکشہ اور کارگاڑی میں 5بچوں کو اٹھا کر بھاگنے کی کوشش کی،جس پر بچوں کے زیادہ زور و شور اور رونے سے موقع پاکر 2 بچے وہی سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔جبکہ 3بچوں کو اغوا کار اٹھا کر نامعلوم مقام کی طرف نکلنے کی کوشش کی۔باہمت شہری اپنی مدد آپ کے تحت کوئٹہ کراچی مین شاہرہ کو مڈوے کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا گیا۔گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔رضاکار شہریوں نے شدید نعرے بازی کی۔اور اغوا کاروں کو جلد گرفتار کرکے بچوں کی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا۔شہریوں کے احتجاجی مطالبے پر مقامی انتظامیہ حرکت میں آکرشہر کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت ناکہ بندی سے اغوا کار اپنے منصوبے میں ناکام ہو کر بچوں کو ویرانے میں چھوڑ کر بھاگ نکلنے میں کامیابی سے فرار ہوگئے۔آخری اطلاعات انے تک کسی قسم کی گرفتاری کی معلومات موصول نہیں ہوئی،اور نہ ہی اغوا کاروں کے اصل منصوبے کا علم ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز