یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںکوئٹہ ،تربت اور بولان میں3لاشیں برآمدہ فائرنگ سے ایک ہلاک

کوئٹہ ،تربت اور بولان میں3لاشیں برآمدہ فائرنگ سے ایک ہلاک

کوئٹہ(ہمگام نیوز)تربت اور بولان کے علاقے میں3نعشیں برآمدہ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو تربت کے علاقے بل نگوری سے لیویز نے 2نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے ہسپتال پہنچادیں جنکی شناخت حمل اورعمرازکے نام سے ہوئی جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا۔جبکہ بولان کے علاقے میسر شاہوانی سے بھی لیویز نے ایک نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ور ثاء کے حوالے کردی۔
کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ عار ف اسٹریٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص غلام حسین کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز