پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںپرامن وزیرستان کیلئے امریکہ سمیت عالمی دنیا کو پشتون کی جدوجہد اور...

پرامن وزیرستان کیلئے امریکہ سمیت عالمی دنیا کو پشتون کی جدوجہد اور آواز کو سننا چائیے:رحمت الللہ نبیل

کابل(ہمگام نیوز ڈیسک) افغان خفیہ انٹیلی جینس ایجنسی کے سابق سربراہ رحمت الللہ نبیل نے شمالی وزیرستان میں پاکستان فوج کی طرف سے پی ٹی ایم کے پرامن جلوس پر اندھا دند فائرنگ جس سے 5 افراد جانبحق اور 45 زخمی ہوگئے تھے، نے سوشل میڈیا کے ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے آفیشل اکاونٹ پر پی ٹی ایم رہنماوں کی حمایت میں بیان جاری کرتے ہوئے امریکا سے مدد مانگنے کی درخواست کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغان خفیہ ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (NDS) نے پی ٹی ایم رہنماوں کی حمایت کرتے ہوئے امریکہ سے بھر پور مدد مانگنے کی درخواست کر لی۔ تفصیلات کے مطابق افغان خفیہ ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (NDS) کے سابق سربراہ نے محسن داوڑ اور علی وزیر کی حمایت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مدد مانگ لی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ علی وزیر، محسن داوڑ اور ان کے ساتھیوں کا ساتھ دے ، خیال رہے کہ رحمت اللہ نبیل 2010ء سے 2012ء تک افغان خفیہ ادارہ این ڈی ایس کا سربراہ رہا تھا۔ جبکہ محسن داوڑ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغامات اور غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویوز کے ذریعے امریکہ سے مدد مانگ لی ہے۔ محسن داوڑ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ پی ٹی ایم کی حمایت اور مدد کی جائے۔ اس کے علاوہ محسن داوڑ نے نامعلوم مقام سے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں یہ بھی کہا ہے کہ پاکستانی فوج وزیرستان سے نکل جائے۔رحمت الللہ نبیل کا کہنا ہے کہ پشتون تحفظ موؤمنٹ وزیرستان میں انصاف کیلئے لڑ رہا ہے عالمی برادری سمیت یو ایس اے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پشتون کی جدوجہد اور آواز کو سننا چاہیے وہ وزیرستان کو دہشت گردوں سے پاک چاہتے ہیں جو یو ایس اے کا دیرینہ خواہش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز