Homeخبریںپنجگور کلگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق دوسرا...

پنجگور کلگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوا

پنجگور( ہمگام نیوز ) بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے کلگ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت جلیل احمد جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر احمد نامی شخص زخمی ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور متعلقہ حکام فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش و زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا ۔

مقامی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ سے تھا، جنہیں مقامی سطح پر ’’ڈیتھ اسکواڈ‘‘ کہا جاتا ہے۔ ان گروہوں پر ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔ یہ بھی الزام ہے کہ انہیں پاکستانی فورسز کی جانب سے کارروائیوں میں غیر معمولی آزادی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز