سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریں27 مارچ کو یومِ سیاہ منایا جائیگا۔ بلوچ وطن موومنٹ

27 مارچ کو یومِ سیاہ منایا جائیگا۔ بلوچ وطن موومنٹ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ وطن موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں کہاہے کہ 27 مارچ کو جبری الحاق کے دن کے مناسبت سے تمام بلوچ قوم یوم سیاہ کے طور پرمنار ہی ہے اس سلسلے میں بلوچ سالویشن فرنٹ کی جانب سے بلوچستان بھر میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی جائے گی بلوچ سالویشن فرنٹ کے مجوزہ اعلان ہڑتال کے حوالہ سے بلوچ وطن موومنٹ بلوچ اور پشتوں سمیت بلوچستان میں آباد دیگر اقوام اور تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ جبری الحاق کے خلاف 27مارچ کے شٹر ڈاﺅن ہڑتال کوبھر پور انداز میں کامیاب بناکر اپنی دکانیں اور کاروباری مراکز بند رکھیں ترجمان نے کہاہے کہ 27 مارچ کو علامتی ہڑتال اور یوم سیاہ کا مقصد غلامی سے شدید نفرت کی اظہار ہے اس موقع پر ہمیں یکسوئی کے ساتھ عالمی دنیا کو ایک پیغام دینا چاہیے کہ ہم اپنی شناخت اور آزادی پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے بلکہ ہم اپنی وطن کی آزادی کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں غلامی میں ہماری شناخت منفرد تشخص ننگ ناموس مال مڈی زبان اور قومی وسائل محفوظ نہیں ہمیں اپنی وجود اورحیثیت کو برقرار رکھنے اور اپنی وطن کو غیروں کی غلامی سے نکالنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانا چاہیے ترجمان نے کہاکہ بلوچ مسئلہ کا حل کسی کے چھ نکات یاکسی کے جزوی خود مختیاری کے مطالبے یااقتدار میں حصہ داری نہیں بلکہ غلامی سے مکمل نجات اور آزادی ہے تر جمان نے کہاکہ اقوام متحدہ یورپی یونیں امریکہ سمیت دنیا کے مہذب اور آزادی دوست ممالک بلوچ قومی مسئلہ کے حل کے لئے پیش و رفت کرتے ہوئے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے غیر مشروط پر بلوچستان کی آزادحیثیت کو تسلیم کریں یہی 27 مارچ کا پیغام ہے اور یہی بلوچ قو م کاواحد اور حل طلب مسئلہ ہے ترجمان نے ایک دفعہ پھر بلوچ اور پشتوں عوام تاجر برادری اور تمام مکاتب فکر سے اپیل کی ہے کہ27مارچ یوم غلامی کے دن کی مناسبت سے ہڑتال کو کامیاب بنانے کئے لئے قوم دوستی وطن دوستی آزادی اور انسان دوست جذبوں کے ساتھ تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز