سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ جھڑپ میں دو ساتھی شہید ہوئے۔ بی آر...

ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ جھڑپ میں دو ساتھی شہید ہوئے۔ بی آر اے

کوئٹہ(ہمگام نیوز)  ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچ سرمچاروں نے گزشتہ روز کیچ کے علاقے دشت میں ریاستی ڈیتھ اسکوارڈ کے کارندے حمل اور ہمراز کو گرفتار کیا تھا جو گزشتہ دنوں گوادر اور تربت کے درمیانی علاقے میں بی آر اے کے کیمپ پر حملے میں برائے راست ملوث تھے اور ریاستی فورسز کو ہمارے ساتھیوں کے راستوں کی نشاندہی کرتے رہے اس کے علاوہ یہ دونوں آزادی پسندوں کے اغواء میں بھی ریاستی فورسز کی معاونت کررہے تھے جبکہ علاقے میں چوری ڈکیتی اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث تھے دونوں مخبروں کی تمام تحقیقات اور اعتراف جرم کے بعد ہلاک کردیا گیا ہم ریاست کی معاونت اور اس کی پشت پناہی میں آزادی پسندوں اور قومی جہد کیخلاف سرگرم کسی بھی شخص کیساتھ نرمی نہیں برتیں گے اس کے علاوہ گزشتہ رات ڈیرہ بگٹی اور لہڑی کے سرحدی علاقے گوڑی کے مقام پر ریاستی ڈیتھ اسکوارڈ کے ٹھکانے پر ہمارے سرمچاروں نے راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جہاں کئی گھنٹے تک ڈیتھ اسکوارڈ اور فورسز کیساتھ جھڑپ جاری رہی جس میں ڈیتھ اسکوارڈ کے اہم کارندے خیرو سمیت 3 کارندے ہلاک ہوئے جبکہ ان کی مدد کیلئے آنیوالے ریاستی اہلکاروں سے بھی جھڑپ ہوئی جس میں دو اہلکار ہلاک ہوئے اس جھڑپ میں بی آر اے کے دو جانثار ساتھی میران عرف صوفی بگٹی اور ہدایت اللہ عرف دزکش بگٹی بھی شہید ہوئے شہید صوفی اور دزکش بگٹی بی آر اے کے قیام سے قومی آزادی کی جہد میں سرگرم عمل تھے ہم اپنے شہید ساتھیوں کو ناقابل فراموش قربانی پر سرخ سلام پیش کرتے ہیں بلوچ قوم خیرو جیسے ضمیر فروشوں سے محتاط رہے ترجمان نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین لوٹی میں کنواں نمبر 7-9-11اور 13 کی مین پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کیا گیا پیرکوہ کے علاقے لعل خان تالاب میں فورسز کی چوکی پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا جس میں فورسز کے 2 اہلکارہلاک اور ایک زخمی ہوا ترجمان نے کہا کہ فورسز کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی

یہ بھی پڑھیں

فیچرز