کوئٹہ( ہمگام نیوز ) بلوچستان سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ظہور احمد لانگو ولد خیر بخش سکنہ خاران کے لواحقین نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ ظہور احمد لانگو کو بازیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں. یاد رہے ظہور احمد لانگو کو 28 اپریل 2013 کو پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے قلات سے جبری طور پر اغواء کرکے نامعلوم مقام منتقل کر دیا تھا. جبری طور پر اغواء بلوچوں کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسن نے ظہور احمد لانگو کیس کی تفصیلات صوبائی حکومت کو فراہم کر دی ہے.