سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںپنجگور:ڈیتھ اسکواڈ اور مقامی پولیس کے ساتھ جھڑپ کی ذمہ داری قبول...

پنجگور:ڈیتھ اسکواڈ اور مقامی پولیس کے ساتھ جھڑپ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:BLA

پنجگور(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کے روز پنجگور میں ہمارے ساتھی معمول کے مطابق اپنے کام سے کہیں جارہے تھے کہ مقامی پولیس کے ساتھ مڈبھیڑ ہوئی، ہمارے ساتھیوں نے مقامی پولیس پر حملہ اور جھڑپ سے اجتناب کیا اور انھیں محفوظ راستہ فراہم کیا مگر مقامی پولیس تھوڑی دیر بعد اپنے ساتھ پولیس کی مزید نفری اور ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہم کارندے مہراللہ عرف چارشافٹ کو لے کر آئے ۔جن پر ہمارے ساتھیوں نے حملہ کیا اور انھیں نقصان پہنچایا. آزاد بلوچ نے کہا کہ اس جھڑپ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مقامی پولیس کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ بلوچ عوام پر ریاستی ظلم و جبر میں ہمراہ نہ بنیں. آزاد بلوچ نے کہا کہ ریاستی فورسز اور ان کے مقامی کمک کاروں پر حملے جاری رہیں گے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز